امریکہ تائیوان کو مسلح کرنے کا عمل روکے، چین

image

بیجنگ: چین نے امریکہ سے تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرنے اور اس کو کسی بھی شکل میں مسلح نہ کرنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ووچھیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس طرح کے ہتھیاروں کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور اس معاملے کو امریکہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جزیرے کی حکمران ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی طاقت کے ذریعے “تائیوان کی آزادی” حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ امریکہ اسلحے کی فروخت کے ذریعے علیحدگی پسندوں کی مدد کرنے کی ضد پر قائم ہے۔ جو آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بنگلہ دیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان

ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی “تائیوان کی آزادی” کے لیے علیحدگی پسندوں کے تمام ترمنصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے جنگی تیاریوں میں اضافہ کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے تائیوان کو تقریباً 36 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.