بابر میں کپتانی کی صلاحیت ہی نہیں، انہیں کپتان کس نے بنایا؟ شعیب اختر

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ بابر اعطم کو کپتان کس نے بنایا، بابر میں کپتانی کی صلاحیت نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ‘میں پوچھتا ہوں کہ بابر اعظم کو سب سے پہلے کپتان کس نے بنایا؟ ویسے وہ آئن سٹائن کون تھا؟

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ شخص کون ہے۔ کیا بابر قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے کوالیفائی ہوا تھا یا نہیں؟ کیا بابر کو کپتان بننے کے بارے میں ایک یا دو باتیں بھی معلوم ہیں؟

ناقص کارکردگی ، بابر اعظم اور رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا خدشہ

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ ‘میں کہہ رہا ہوں کہ بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ کپتانی جاتی ہے تو بابر اعظم کو نمپر چار پر بیٹنگ کرنا پڑے گی اور میچ فنش کرنے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.