قومی اسمبلی ، سوات کے معاملے پر قرار داد کثرت رائے سے منظور

image

قومی اسمبلی میں سوات کے معاملے پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سوات کے معاملے پر قرار داد پیش کر دی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں شور شرابہ، اپوزیشن کا واک آؤٹ

قرار داد کے متن کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کو وفاقی اور صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں،  قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل سوات کے علاقے مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.