راولپنڈی، اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد بارش

image

راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد کھل کر بارش ہو گئی۔

تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش سے جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث درخت گر گئے۔

دوسری طرف سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ہے۔

پنجاب میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونیکا امکان ، الرٹ جاری

کراچی میں گرمی عروج پر ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے 41 سینٹی گریڈ پر 47 سینٹی گریڈ جیسی گرمی محسوس کی گئی۔

لاہور میں بھی گرمی بڑھ گئی ہے، 41 ڈگری میں 45 ڈگری جیسی گرمی کا احساس رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.