ٹی 20 ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کیخلاف فیصلہ کُن میچ، میزبان ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں ویسٹ اںڈیز کے خلاف فیصلہ کُن میچ میں جنوبی افریقہ کی 123 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج سُپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔

میچ کے آغاز میں ویسٹ اںڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز بلے باز روسٹن چیز کی طرف سے شاندار بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹی 20ورلڈ کپ: انگلینڈ نے امریکا کو10 وکٹوں سے ہرا دیا

بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہونے کے باعث دوسری اننگز 20 سے 17 اوورز تک محدود کردی گئی جبکہ ٹارگٹ 123 رنز مقرر کیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنا رکھے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 7 اوورز میں 50 سے بھی کم رنز درکار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.