علامہ اقبال ایکسپریس کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

image

سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی-

علامہ اقبال ایکسپریس کی ایک بوگی میں آگ اس وقت لگی جب ٹرین پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب سے گزر رہی تھی-

تاہم ٹرین کو فوراً روک دیا گیا اور متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا-

ریلوے حکام کے مطابق ڈاون ٹریک بحال ہے، روکی گئی تمام ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل متاثرہ بوگی پر کام جاری رہنے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا تھا۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.