جولائی میں متوقع بارشوں سے متعلق جامع رپورٹ جاری

image

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے جولائی کے مہینے کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں متوقع بارشوں کی شدت اور ممکنہ اثرات کے حوالے سے جامع رپورٹ جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات اور نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پرجولائی کے تیسرے ہفتے میں ہلکی بارشیں جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران موسلادھار بارش متوقع ہے۔

جولائی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں پنجاب میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع جبکہ اسلام آباد میں 15تا50 ملی میٹر بارش ہوگی جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید بارشیں متوقع ہیں، ڈی جی خان میں پہاڑوں سے اکھٹے ہو کر پانی کی باعث اورساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

این ای او سی کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق سندھ کے اضلاع میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھرمیں جولائی کے مہینے میں 30تا75 ملی میٹر بارش ہوگی جبکہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

جولائی کے چوتھے ہفتے میں گلگت بلتستان کے ضلع استور اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلادھاربارشیں متوقع جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

بارشوں کی شدت ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، شہری سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، اورجھیلوں کے ٹوٹنے کے باعث سیلاب(GLOF)کا سبب بن سکتی ہیں۔

تازہ ترین پیش گوئی کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز)، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (ڈی ڈی ایم ایز) اور دیگر متعلقہ ذیلی اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکموں کو ضروری مشینری کی پہلے سے تعیناتی اور حساس علاقوں میں متعلقہ عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ دریا کے کناروں اور اس سے ملحقہ نالوں کے قریبی رہائیشیوں کو پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے کے بارے میں آگاہ کریں اور انخلاء کے منصوبوں کے مطابق نشیبی اور سیلاب زدہ علاقوں سے خطرے سے دوچار آبادیوں کے بروقت انخلاء کے لیے نظام کی تشکیل یقینی بنائیں۔ مزید برآں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،جیسے کہ بجلی کے کھمبوں اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں، اور آبی گزرگاہوں پر گاڑی چلانے یا پیدل چلنے سے گریز کریں۔

کسان، مویشی مالکان، سیاح حضرات اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات اور مشوروں پر عمل کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.