امریکی صدارتی انتخابات، جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان مباحثہ ہو گا

image

واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے لیے سی این این پر ہونے والاصدارتی مباحثہ 90 منٹ پر مشتمل ہو گا۔ جس میں امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہوں گے۔

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں بھی 2 دفعہ مباحثے میں ایک دوسرے کے سامنے آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے 52 ممالک کا15.8ارب یورو مالیت کا قرض معاف کر دیا

خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات رواں برس نومبر میں ہوں گے اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہو گا۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے درمیان مباحثہ سالوں سے ہی ایک روایت رہی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سب سے پہلا مباحثہ سال 1960 میں رچرڈ نکسن اور جان ایف کینیڈی کے درمیان ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.