ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں

image

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر بنگلہ دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

منگل کو سینٹ ونسینٹ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت افغانستان کی جانب سے دیے گئے 19 اوورز میں 114 رنز کے تعاقب میں پوری بنگلہ دیشی ٹیم 17.5 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 54، توحید ہری دوئے نے 14 اور سومیا سرکار نے 10 رنز بنائے۔

افغانستان کی طرف سے نوین الحق اور راشد خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گُرباز نے 43، راشد خان نے 19 اور ابراہیم زدران نے 18 بنائے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے رِشاد حسین نے تین جبکہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ میں افغانستان کی فتح کے بعد آسٹریلیا  کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

خیال رہے ٹی20 ورلڈ کپ میں پہلا سیمی فائنل 27 جون کو افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھی 27 جون کو گیانا میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.