ایک اوور میں 38 رنز بن گئے

image

انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اسپنر شعیب بشیر کو ایک اوورز میں 38 رنز پڑگئے۔

انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران سرے اور سیسٹر شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیے، جس میں 4 چھکے اسٹریٹ جبکہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔

اسپنر نے ایک نوبال کی جس کے باعث 2 اضافی رنز بن گئے بعدازاں ایک وائیڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی 5 رنز بن گئے۔ لارنس نے اننگز کے 128ویں اوورز سے قبل اپنی سنچری مکمل کی تھی۔

ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.