چین کا نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پولینڈ کو ویزا فری پالیسی میں شامل کرنے کااعلان

image

چین نے اپنی ویزا فری پالیسی میں توسیع کرتے ہوئے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پولینڈ کواس میں شامل کرنے کااعلان کر دیا۔ 

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ یکم جولائی 2024 سے31 دسمبر 2025 تک ویزا فری پالیسی میں شامل ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کوچین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ مقاصد کے لییداخلے اور 15 دن قیام کی اجازت ہو گی۔

چین: چھانگ ای-6 قمری مشن چاند سے نمونے لے کر زمین پر واپس اتر گیا

ترجمان کے مطابق مذکورہ ممالک کے ویزا استثنی کے معیار پر پورا نہ اترنے والے افراد کے لیے اب بھی داخلے سے پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے ساحلی پٹی کی تمام بندرگاہوں پر کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے گروپوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

جس کے مطابق بغیر ویزا داخل ہونے والے سیاح چین میں 15 دن سے زیادہ نہیں ٹھہر سکیں گے۔ دوران قیام وہ ساحلی صوبوں، میونسپلٹیز اور خود مختار علاقوں کے ساتھ بیجنگ بھی جا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.