قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کونسل کی مخالفت

image

قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا ،یہ ایوان امریکی قرارداد کو مستردکرتاہے،امریکا کے ساتھ دوطرفہ، برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔

پٹرولیم لیوی میں اضافے کے خبروں کی تردید

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں،امریکا غزہ اور کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے،پاکستان کے انتخابات میں کروڑوں لوگوں نے ووٹ دئیے ۔

عالمی طاقتوں کو زیب نہیں دیتا کہ کسی ملک میں مداخلت کرے،قرار داد رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے  پیش کی۔

شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت غیر مناسب ہے ،دنیا میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس کی مذمت کرتی ہوں،کسی ملک کو زیب نہیں دیتا دوسرے ملک کےمعاملات میں دخل اندازی کرے۔

یکم جولائی سے ہومیو پیتھک ادویات، جوشاندہ،سویاں ، رس، پولٹری ،مویشی فیڈزمہنگی ملیں گی

اپوزیشن کا جو رویہ ہے اس پر افسوس ہوتا ہے،شرم کریں آپ کے ملک کی خودمختاری کا سوال ہے۔اس موقع پر شگفتہ جمانی کا کہنا تھا امریکا کو واضح کہتے ہیں کہ ہماری ڈومین میں مداخلت چھوڑ دیں،افسوس کرنا چاہئے ایسے لوگوں کو جوان کے کندھوں پر چڑھ کر آتے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی ،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کی ،قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.