سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

image

سابق چیف سیلیکٹر اور سابق کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ایشیا کپ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن اور جنید خان کو اسپن باؤلنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے خواتین کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔ کیمپ میں 28 کرکٹرز شریک ہیں جبکہ 2 پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

ٹی20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی،پی سی بی نےنئی حکمت عملی پرکام شروع کردیا

کمیٹی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد دمبولا سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت نیپال اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستان روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا۔  نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ 21 اور 23 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.