سندھ حکومت نے ڈبل سواری سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دیں

image

حکومت سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دیں۔

صوبائی حکومت نے محرم میں صورتحال پر قابو رکھنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد کردیں۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی تاہم خواتین ، 12سال سے کم عمر بچے اور بزرگ شہریوں سمیت صحافیوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، فائنل میچ میں بھی بارش کا امکان

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم سے 10 محرم تک اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی جبکہ ڈرون کیمروں کے استعمال کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ لاوڈ اسپیکر اورگھر کی چھتوں پر غیر متعلقہ افرادکے آمد و رفت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اجازت کے بغیر صوبے میں کسی بھی قسم کی ریلیاں نکالنا ، مجالس ،جلسہ اور تعزیئے نہیں ہوگی ، کسی بھی جگہ ایک ساتھ 5 افراد کا کھڑا یا جمع ہونے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

تمام اجازت نامے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے جائیں گے اور علاقہ ایس ایچ او کو کسی بھی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.