بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، نبیل گبول

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے لیکن انہیں جیل سے باہر آنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

نبیل گبول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہے ہیں جس دن دھکا دینا بند کردیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی۔ ملک میں غیریقینی صورتحال کاذمہ دارصرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے، اگر ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گے تو نہ اڈیالہ رہے گا اور نہ ہی پارلیمنٹ ہوگی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے لگتا ہے بانی تحریک انصاف جیل سے باہر آجائیں گے لیکن انہیں باہر آنے میں بھی 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔اگر بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گے اور حکومت چلتی رہے گی، وہ گارنٹی دے کر باہر آئیں گے اور جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت کا ووٹ ملا مگر50 فیصد انہیں نوازا بھی گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.