میرا بِل 1 لاکھ 68 ہزار آیا، نکما بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجیں، شیخ رشید

image

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کو بجلی کہ ننگی تاروں پر لٹکانے آئی ہے۔

اسلام آباد کہچری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بعد اب خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات بھی خراب ہیں۔ جب چور چوکیدار بن جائے اور گھوڑے گدھے اسمبلیوں میں آجائیں تو اُس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے آج آپکو اپنا بجلی کا دل دکھانا ہے، میرا بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار آیا ہے۔ میری مارکیٹ کے 18 دکاندار دکان چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ 31 ہزار تنخواہ اور 29 ہزار بجلی کا بل ہے۔

کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے گا، شیخ رشید

سابق وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے کیسز معاف کروانے اور عوام کو بجلی کہ ننگی تاروں پر لٹکانے آئی ہے۔ حکومت بتائے کسی نے انہیں 5 ڈالر بھی دیے ہیں؟ نکما بجٹ پیش کرنے والے حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اگلے مہینے کے آخر میں اپنا بیانیہ بدلے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.