جنہوں نےمشکل وقت میں چھوڑا تھا ان کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، رؤف حسن

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ جنہوں نے پارٹی کو مشکل وقت میں چھوڑا تھا ان کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہوگی۔

رؤف حسن نے ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کا فیصلہ خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے، عمرایوب نے اپنے استعفے میں وجوہات بیان کی ہیں کہ وہ 2 عہدے نہیں رکھ سکتے لیکن عمر ایوب کے استعفے سے متعلق جو بھی فیصلہ ہو گا وہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی خو د فیصلہ کریں گے۔

تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سختی سے کہا تھا کہ پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں ہونی چاہئے، اور پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے ، گروپنگ کے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ میری پارٹی کے ساتھ جو ایسوسی ایشن ہے وہ ساری دنیا کو پتہ ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ فواد چودھری جیسے لوگ چھوٹے ہیں،ہم ان جیسے چھوٹے نہیں ہو سکتے،فواد چودھر ی سراسر جھوٹ بول رہے ہیں،پی ٹی آئی کی طرف سے بڑا واضح ہے جنہوں نے پارٹی کو مشکل وقت میں چھوڑا تھا ان کیلئے تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں لیکن مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ محمود خان اچکزئی کسی سکو خود سے انگیج کرناچاہتے ہیں تو ضرور کریں۔

دنیا کی مختصر ترین پرواز، وقت 2 منٹ سے بھی کم

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 4کیسز میں سزا ہوئی تھی جن میں سے 3میں میں ضمانت ہوچکی ہے، ہم پر امید ہیں کہ عدت کے کیس میں ہمیں ہائیکورٹ سے جلد ریلیف ملے گا۔

رؤف حسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شیرافضل مروت پارٹی کے ممبر ہیں ، میں ان کے ٹویٹ سے اتفاق نہیں کرتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.