سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت آج

image

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت آج جمعرات کو سپریم کورٹ میں ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی بینچ اس اپیل کی سماعت کرے گا۔

گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ ’اگر خواتین یا اقلیتوں کی لسٹ نہیں دی گئی تو اثرات تو ہوں گے۔‘

پشاور ہائی کورٹ نے انتخابات سے قبل فہرست جمع نہ کروانے پر سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ’اگر خواتین یا اقلیتوں کی لسٹ نہیں دی گئی تو اثرات تو ہوں گے۔ اگر پرائز بانڈ خریدا ہی نہیں تو پرائز بانڈ نکل کیسے آئے گا، خریدنا تو ضروری ہے۔‘

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اقلیت یا خواتین کسی سیاسی جماعت میں ہیں یا نہیں لیکن ان کی نمائندگی کو محفوظ کرنا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے انتخابات کا نتیجہ آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے وکیل مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے نہ لسٹ دی اور نہ ہی انتخابات میں حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دو سیاسی جماعتیں ہیں تو ان میں مخصوص نشستیں بانٹ دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنا تحریری جواب جمع کروا رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 24 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے باوجود سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع نہیں کرائیں۔ 

’سنی اتحاد کونسل کے آئین کے مطابق غیر مسلم پارٹی رکن نہیں بن سکتا اور مخصوص نشستوں کی اہل ہی نہیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.