پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں فیل ہو گئی ہیں، شاہد خاقان عباسی

image

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام میں کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں فیل ہو گئی ہیں۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی جماعت میں پارٹی کی رجسٹریشن کاعمل جاری ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں فیل ہوگئی ہیں۔

ملک میں مسائل ہیں، موجودہ سیاسی جماعتیں یہ مسائل حل نہیں کرسکیں،ان کا کہنا تھا کہ 35سال ن لیگ میں رہا،اچھے برے کاذمہ دارہوں۔

دوران عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

سیاسی لوگوں سے رابطے جاری ہیں،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ملک آئین کے مطابق چلے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ معیشت کو درست کرنا ہے،نوجوان نسل کو امید دلانی ہے کہ ملکی مسائل حل ہوسکتے ہیں،انہوں نے شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو کی گئی آفر بارے کہا کہ یہ صرف پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بناکرپریس کانفرنسز کی جاتی تھیں،انہیں سیاسی لیڈروں کو جیل میں ڈالنے کاشوق ہے،بات یہاں تک پہنچ گئی کہ وزیراعظم کو سزائیں بھی ہونے لگیں۔

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وہ سہولیات دی گئیں جو عام قیدیوں کو دی جاتی ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ میں وہیں قید تھا جہاں ابھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی قید ہیں، سزائے موت والے بیرک میں الگ جگہ بنائی گئی۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی جہاں قید ہیں وہ جگہ ان کی حکومت میں بنی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.