نکاح کیس: عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

image

عدت کے دوران نکاح کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر عدالت نے چند روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج 3 بجے سنایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا عدت کے دوران نکاح کے کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت صرف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں درج 9 مئی کے مقدمات میں بھی ضمانت پر ہیں۔

ایف آئی اے ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر عمران خان  سے دو بار اڈیالہ جیل میں تفتیش کر چکی ہے اور اس کیس میں ان کے خلاف تاحال کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

فی الوقت عمران خان کے خلاف کوئی اور نیا کیس بھی دائر نہیں ہے۔

عدت کے دوران نکاح کے کیس میں فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے امکانات ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ان پر کوئی نیا مقدمہ درج کرنے، کسی پرانے مقدمے میں ان کو نامزد کرنے یا تھری ایم پی او کے تحت حراست میں رکھنے کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.