ٹانگ کاٹنے کا واقعہ٬ ظلم کی شکار اونٹنی کو سپورٹ لگا دی گئی

image

چند روز قبل سانگھڑ میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے پورے پاکستان میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی-

سانگھڑ کے ایک وڈیرے نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایک اونٹنی کی اس وجہ سے ٹانگ کاٹ ڈالی کہ وہ اس کے کھیتوں میں داخل ہوگئی تھی-

تاہم اب سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کے لیے سپورٹ لگا دی گئی ہے ۔

اینیمل شیلٹر کی انتظامیہ کے مطابق سانگھڑ سے کراچی لائی گئی اونٹنی کا علاج جاری ہے، اس کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کے لیے سپورٹ لگا دی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ محکمۂ لائیو اسٹاک اور روبوٹک مصنوعی ہاتھ بنانے والی کمپنی کے تعاون کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ سانگھڑ میں کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والی اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی اور جب واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا تھا کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.