فواد چودھری کسی کے اشارے پر پارٹی کیخلاف بیانات دے رہے ہیں، حامد خان

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ انہیں پارٹی میں واپسی کا کوئی حق نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اور عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے تھے جو پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی تھی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چودھری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی، شہری نے نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں خرید لی

حامد خان نے کہا کہ فواد چودھری اب بھی کسی کے اشارے پر پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ وہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلافات اور تنقید ہوتی ہے۔ عمر ایوب کا استعفی آپسی اختلافات کی وجہ سے نہیں ہے اور ہمارے وکلا پوری دلچسپی کے ساتھ مقدمات لڑ رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.