نواز اور شہباز شریف کا پسندیدہ لفظ نان فائلر ہے، شبر زیدی

image

کراچی: سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا پسندیدہ لفظ نان فائلر ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی فائلر اور نان فائلر کی اصطلاح نہیں یہ اصطلاح ہی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور چیئرمین ایف بی آر افسران کو کہا تھا کہ جہاں بھی نان فائلر لکھا ہے وہ لفظ نکال دیں۔ جب پانامہ لیکس معاملہ کھلا تو اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پیسہ لانے کا کہا تھا، میں نے ان سے کہا کہ ایک ڈالر تک نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہو ر ہائیکورٹ، نواز شریف اور مریم نواز سمیت کئی ساستدانوں کی کامیابی کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بیرون ملک سے پیسہ لانے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی اور پیسہ لانے والوں کو ان کا سورس نہ پوچھنے کا کہا گیا۔

شبر زیدی نے کہا کہ پہلے پیسہ لانے والوں سے سورس نہ پوچھنے کا کہا لیکن بعد میں ٹیکس لگا دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.