کوکنگ آئل کی مقامی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی

image

جاری مالی سال کے دوران کوکنگ آئل کی مقامی پیداوارمیں اضافہ اور بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 528209 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.68 فیصدزیادہ ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائرمیں 23کروڑ90لاکھ ڈالرکی کمی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 456612 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں 1240770میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.08 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1293543 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارر یکارڈکی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.