چینی کمپنی پاکستان میں انرجی سٹی بسیں تیار کرے گی

image

اسلام آباد: پاکستان کی ماسٹر موٹر کارپوریشن اور چین کی یوٹانگ بس کمپنی نے پاکستان میں یوٹانگ کی نئی انرجی سٹی بسوں کو مقامی طور پر تیار کرنے اور ایک جوائنٹ وینچر کمپنی قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹانگ ماسٹر اپنے آپریشنز کے لیے ایک نیا گرین فیلڈ پلانٹ قائم کرے گی۔ جو ملک میں سٹی بسیں تیار کرنے والی پہلی اور واحد کمپنی بن جائے گی۔

یوٹانگ کی نئی انرجی سٹی بسیں ہائبرڈ اور الیکٹرک پاور ٹرینز میں دستیاب ہوں گی۔ ان بسوں سے پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی دور ہوگی اور حکومت کو ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مشنز کی تعداد کم کرنے پر 13 رکنی کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ پاکستان میں انرجی سٹی بسوں کی تیاری سے متعلق معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران دستخط کیے تھے۔ 5 جون کو پاکستان شینزین بزنس کانفرنس میں ماسٹر موٹر کے ڈائریکٹر دانیال ملک اور یوٹانگ کے ہوانگ یوانچاؤ نے اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے علاوہ سینیئر پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.