انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، چیف جسٹس

image

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد میں انصاف کی رسائی سب کے لیے کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ خواتین کی ہرشعبے میں نمائندگی ضروری ہے۔جسٹس قاضی فائز کا کہنا ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق آئین پاکستان نے دیئے ہیں، ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئے قوانین بھی لائے جا سکتے ہیں۔

تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے، خواتین صرف مخصوص نشستوں پر نہیں براہ راست منتخب ہو کر بھی آسکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملازمت کے مقامات پر آئین خواتین کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، 5 سے 16 سال کے بچوں کو تعلیم لازمی حاصل کرنی چاہیے، قومی اسمبلی سمیت مختلف اداروں میں خواتین کیلئے مخصوص نشستیں ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کوبہت حقوق دیئے ہیں، قرآن کا پہلا لفظ اقرا ہے جو مرد وخواتین میں تفریق نہیں کرتا، کسی خاتون پر جھوٹی تہمت لگانے پر اسلام اور ہمارے قانون میں قذف کی حد مقرر ہے۔

ڈالر 350 روپے سے اوپر چلا جائے گا؟ عمر ایوب کی پیش گوئی

جسٹس قاضی فائز نے کہا ہے کہ ہم اپنی ثقافت کے مثبت پہلوں کو کبھی کبھی بھول جاتے ہیں، دین میں علم کا حصول مرد کے ساتھ خواتین بھی فرض کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.