ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: انڈیا کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

image

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور انڈیا آمنے سامنے ہیں۔

انڈیا ںے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران دونوں ٹیمیں اب تک کوئی بھی میچ نہیں ہاری ہیں۔

دوسری جانب بارش کی وجہ سے میچ کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بارش کی صورت میں اتوار کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔

کرکٹ کے ماہرین کے مطابق اگر اتوار کو بھی بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیمیں ٹرافی کی حقدار ہوں گی۔

جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

انڈیا کا سکواڈ

روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندر جدیجہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ انڈین سکواڈ میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کا سکواڈ

کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہنڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ ملر، ترسٹن سٹبس، ہینرچ کلاسین، مارکو جینسن، کیشف مہاراج، کیگیسو ربادا، اینرچ نارتجے، تبریز شمس اور اوٹنیل بارٹمین شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.