ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: کپتان روہت شرما کے بعد رشبھ پنت بھی آؤٹ

image

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور انڈیا آمنے سامنے ہیں۔

کینسنگٹن اوول سٹیڈیم بارباڈوس میں انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک انڈیا نے تین اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 26 بنائے ہیں۔

سوریا کمار یادیو اور وراٹ کوہلی وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل انڈیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انڈیا دس سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہا ہے جبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران دونوں ٹیمیں ناقابل شکست رہی ہیں۔

دوسری جانب بارش کی وجہ سے میچ کے متاثر ہونے کے 30 فیصد امکانات موجود ہیں تاہم بارش کی صورت میں اتوار کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔

کرکٹ کے ماہرین کے مطابق اگر اتوار کو بھی بارش کے باعث میچ متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیمیں ٹرافی کی حقدار ہوں گی۔

جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کولیفائی کیا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

انڈیا کے پلیئنگ الیون

روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندر جڈیجا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ انڈین پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیونجنوبی افریقا: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینری کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.