راولا کوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا معاملہ، سات سکیورٹی اہلکار گرفتار

image

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل راولاکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد سات سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

اتوار کو ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی جیل عملے کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے تھے جبکہ ایک قیدی محمد خیام جیل سے بھاگتے ہوئے گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہو سکتا ہے۔ قیدیوں کے فرار کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

جیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت سات اہلکاروں کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ اتوار کے روز دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ فرار ہونے والے ملزمان دہشت گردی، قتل، چوری اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ہلاک ہونے والا ملزم محمد خیام منشیات فروشی کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل پونچھ راولاکوٹ میں قید تھا۔ ملزم محمد خیام جیل سے بھاگتے ہوئے فائرنگ میں زخمی ہوا تھا۔

اُردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی پونچھ ریاض مغل نے ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدیوں کے فرار اور ایک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ اُن کے لیے بھی باعث تشویش ہے تاہم انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر ناکے لگا دیے گئے ہیں اور فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لیے ٹیمیں مختص کر دی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.