ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: میچ دلچسپ مرحلے میں، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 30 گیندوں پر 31 رنز درکار

image

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک کینسنگٹن اوول سٹیڈیم بارباڈوس میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کے خلاف 15 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں۔

اس وقت ڈیوڈ ملر اور ہینری کلاسن وکٹ پر موجود ہیں۔

ہینری کلاسن نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی تیز ترین ففٹی مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے 23 بالوں پر 50 رنز مکمل کیے۔

اس سے قبل انڈیا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ اس وقت گری جب ٹیم کے مجموعی رنز صرف سات تھے۔ ریزا ہینڈرکس صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن کریز پر اترنے والے کپتان ایڈن مارکرم بھی صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد ٹرسٹن سٹبس نے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کا ساتھ نبھاتے ہوئے گرتی وکٹوں کو بچایا۔

ٹرسٹن سٹبس ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 31 رنزبنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیلن بولڈ ہوئے۔

وکٹ کیپرکوئنٹن ڈی کوک ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کی اننگز

انڈیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے اوور میں اوپنرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

ابتدائی اوور میں دونوں بیٹرز کی ہٹنگ سے محسوس ہورہا تھا کہ اوپنرز طویل اننگز کھیلیں گے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

انڈیا کو پہلا نقصان کپتان روہت شرما کی صورت میں ہوا۔ وہ دو چوکوں کی مدد سے نو رنز بنا کر ہینری کلاسن کی گیند پر لمبا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیشو مہاراج کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے رشبھ پنت بھی صفر پر چلتے بنے۔

اکشر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے (فوٹو: گیٹی)

سوریا کمار یادو کا بلا بھی نہ چل سکا اور وہ صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اکشر پٹیل کریز پر اترے تو انڈیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور جنوبی افریقن بولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔

انہوں نے چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47 رنز بنائے اور اپنی نصف سینچری مکمل کرنے کی کوشش میں وکٹ کیپرکوئنٹن ڈی کوک کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

وراٹ کوہلی ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 76 رنز بنائے اور ٹیم کا مجموعی سکور 176 کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وراٹ کوہلی جو اب تک ایونٹ میں کوئی خاص رنگ نہیں جما سکے تھے نے 59 گیندوں پر 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی (فوٹو: گیٹی) 

رویندر جدیجہ صرف دو اور شیوم دوبے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا دس سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہا ہے جبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران دونوں ٹیمیں ناقابل شکست رہی ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، اینریچ نورٹجے نے دو دو جبکہ مارکو جانسن اور کاگیسو ربادا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کولیفائی کیا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

انڈیا کے پلیئنگ الیون

روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندر جدیجہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ انڈین پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینری کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن سٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.