وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کو فوری ختم کرنے کا حکم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک ورکس محکمہ (پی ڈبلیو ڈی) کو فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعظم نے محمکے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خزانےکو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبے متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے مکمل کروائے جائیں گے، سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ جان جوکھوں کا کام ہے، ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ ہے تو دوسری جانب عوامی توقعات، مالیاتی فنڈ زراعت اور کھاد پر ٹیکس لگانے کا کہہ رہا تھا، مسلسل مذاکرات اوربحث کے ذریعے عوام کو مزید ٹیکسوں سے محفوظ رکھا، آئی ایم ایف کو ان معاملات پر راضی کیا جو آسان نہ تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے معیشت صحیح ڈگر پر آگئی ہے اور دوست ممالک کے سرمایہ کاری کیلئے پیغامات آرہے ہیں، اب مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.