یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

image

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم ہو گئی۔ نئے ریلیف پیکج کے اطلاق تک موجودہ پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں اعلان کردہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کا اطلاق گزشتہ روز سے نہ ہوسکا۔ جب تک نئے پیکج کا اطلاق نہیں ہوتا موجودہ وزیر اعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئے پیکج کے لیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز میں 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم اور رمضان پیکج کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے اور وزیرا عظم ریلیف پیکج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی سال 24-2023 کے لیے وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.