ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا، خواجہ آصف

image

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹیکس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر لگایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے آپریشن عزم استحکام پر نہیں سندھ کی حد تک اختلافات ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے اور ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہی لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا شہر سیالکوٹ ایکسپورٹ کا مرکز ہے۔ ایکسپورٹرز پر جو ٹیکس لگایا گیا اس سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کرپٹ مافیا کو فائدہ ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ غلام سرور قومی مجرم ہیں ان کے ایک بیان کی وجہ سے ہماری پروازوں کے روٹس بند ہو گئے۔ جس سے کئی سو ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن منسٹری میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ پٹرول کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر بڑھی ہیں اس لیے یہاں بھی بڑھائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے،وزیر اعظم

وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت پر آئی ایم ایف کا پریشر تھا اور ایکسپورٹرز ڈیڑھ فیصد دینے کو تیار تھے۔ ایکسپورٹرز کے لیے میں 15 سے 20 دن سے احتجاج کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے آپریشن عزم استحکام پر نہیں سندھ کی حد تک اختلافات ہیں۔ جسے ختم کرنے میں وزیر اعظم شہباز شریف کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

آپریشن عزم استحکام سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام میں کوئی نقل مکانی نہیں ہو گی۔ ہمیں دہشت گردی کی اطلاعات مل رہی ہیں جبکہ آپریشن مخصوص جگہوں پر ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.