ریٹائرمنٹ کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیل پائیں گئے؟

image

انڈین کرکٹ سٹارز روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے انڈیا کے ورلڈ کپ 2024 کا فائنل جیتنے کے ساتھ ہی ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

ان کے ساتھ رویندر جدیجہ نے بھی ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے واضح اشارہ دیا تھا کہ اب انڈین کرکٹ ٹیم کے لیے نوجوان کرکٹرز کا اپنی پرفارمنس دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔

ان تینوں کرکٹرز نے ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ تو لے لی ہے لیکن انڈین ٹیم کے لیے او ڈی آئی اور ٹیسٹ فارمیٹ میں پرفارم کرنا جاری رکھیں گے۔

بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کے سیکریٹری جے شاہ نے انڈین کرکٹ ٹیم  میں  تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے وراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انڈین ٹیم کا حصہ ہونے کا بیان دیا ہے۔

جے شاہ نے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رویندر جدیجہ کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ’تین عظیم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کے ساتھ یہ تبدیلی پہلے ہی ہو چکی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جس طرح سے یہ ٹیم ترقی کر رہی ہے، ہمارا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے۔ وہاں بھی یہی سکواڈ پرفارم کرے گا اور سینیئر کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے‘۔

جے شاہ نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی چیمپئنز ٹرافی 2025  کا حصہ ہونے کا اشارہ دیا (فائل فوٹو: کریمس)این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق روہت شرما کے بعد ہاردک پانڈیا ٹی20 فارمیٹ میں انڈین ٹیم کی کپتانی کے لیے تگڑے امیداور ہیں۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا  گجرات ٹائٹنز کو انڈین پریمیئر لیگ میں ٹائٹل دلانے کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ وہ سن 2023 انڈین ٹی20 ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔

انڈین ٹیم کی کپتانی کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے جے شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’کپتانی کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے اور ہم ان سے بات چیت کے بعد اس کا اعلان کریں گے۔ آپ (صحافی) نے ہاردک کے بارے میں پوچھا، اس کی فارم پر بہت سارے سوالات تھے لیکن سلیکٹرز نے ان پر بھروسہ ظاہر کیا اور ہاردک نے بھی خود کو ثابت کیا۔‘

دوسری طرف اتوار کو بی سی سی آئی نے 17 برس بعد ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر انڈین ٹیم کے لیے 125 کروڑ انڈین روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.