ایران صدارتی انتخابات ، اصلاح پسند مسعود پزشیکان نے میدان مار لیا

image

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے میدان مار لیا۔

غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار مسعود پیزشیکان نے ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ ان کے مخالف امیدوار سعید جلیلی کو ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹ ملے

امریکا، برطانیہ اور جرمنی نے روس کے صدارتی انتخابات کو مشکوک قرار دیدیا

ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشیکان کی کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رن آف مرحلے میں تقریباً 3 کروڑ ایرانی شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا ، صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تھا۔

فرانس انتخابات ، دائیں بازو کی جماعت کا راستہ روکنے کیلئے مخالف جماعتیں متحد ، 200 امیدوار دستبردار

واضح رہے کہ 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب منعقد ہوئے تھے، تاہم کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں  کرسکا تھا جس کے بعد 5 جولائی کو صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.