سرکاری افسران پر لگژری گاڑیوں د لگژری گھروں کی بارش

image

پنجاب کے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کیلئے لگژری گھروں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جس کے لیے ابتدائی طور پر 29 گھروں کی تیاری کا منصوبہ ہے اور اس کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ سینئر بیوروکریٹس کیلئے ڈی ایچ اے فیز 9 میں 29 گھر تعمیر کیے جائیں گے،

پنجاب کے سرکاری افسران کے لیے یہ لگژری گھر ڈبل اسٹوری ہوں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ان لگژری گھروں میں واٹر ٹینک، ٹیوب ویل روم، پراپرٹی آفس اور باؤنڈری وال شامل ہوگی۔

نئے لگژری سرکاری گھروں کی تعمیر کیلئے 1 سال 9 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.