ہم پر تھوڑا رحم کرو اتنا بل کہاں سے دیں۔۔ سنگیتا سمیت شوبز شخصیات بجلی کے آسمان کو چھوتے بل دیکھ کر تڑپ اٹھیں

image

"ارے بجلی والو. خدا کے لیے ہم پر رحم کرو. صرف ایک اے سی کا بل 60 ہزار کیسے ہو سکتا ہے؟ اب عوام پر اور کتنے ٹیکس لگاﺅ گے؟ 20 ہزار بجلی ہوگا اور اس پر 40 ہزار روپے کا ٹیکس دینا ہوگا؟"

یہ دہائی دینے والی ہیں ملک کی نامور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا جو اس ماہ بجلی کا بل دیکھ کر بلبلا اٹھی ہیں.

سنگیتا کا کہنا ہے کہ اس مہینے میرے گھر 60 ہزارر وپے کا بل آیا ہے جس میں میرے گھر کا بل 20 ہزار جبکہ 40 ہزار روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرنے ہوں گے.

سنگیتا مزید کہتی ہیں کہ میں صرف ایک اے سی چلاتی ہوں. دوسرے اے سی میں نے رکھ دیے ہیں، وہ لگائے ہی نہیں ہیں لیکن پھر بھی 60 ہزار روپے کا بل آیا ہے.

واضح رہے کہ اس سے پہلے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار راشد محمود بھی بجلی کے بل کے خلاف ویڈیو اپلوڈ کرچکے ہیں. ان کا اس ماہ کا بل 45 ہزار سے زیادہ تھا جس پر وہ سخت دلبرداشتہ ہیں.

اس کے علاوہ ماضی کی اداکارہ نشو بیگم کا بل ایک لاکھ روپے آیا ہے جبکہ مشہور کامیڈین غفار لہری بھی اس ماہ بجلی کا بل دیکھ کر صدمے کا شکار ہیں..

غفار لہری کا کہنا ہے کہ میرا کرائے کے چھوٹا سا گھر ہے جس میں صرف ایک پنکھا چلتا ہے. میرا بجلی کا بل تین ہزار روپے بل آنا چاہیے تھا لیکن 20 ہزار روپے کا بل بھیجا گیا ہے. جب معلومات کرنے گیا تو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا تھا کہ یہ بل ہر حال میں ادا کرنا ہوگا. غفار لہری کا کہنا تھا کہ ہم جیسے آرٹسٹ کو اتنے بھاری بل بھیجنا مارنے کے برابر ہے. ہمیں 6 ماہ تک کام نہیں ملتا. حکومت سے سوال ہے کہ اتنا بھاری بل ہم کیسے ادا کریں؟


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.