اسلام آباد کوعالمی معیارکا شہر بنانے کیلئے بڑافیصلہ

image

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو عالمی معیارکا شہر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں۔

محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے سی ڈی اے آئندہ صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی، ساتھ ہی

انہوں نے کہا کہ کیپٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.