’باہر جہنم ہے‘، جنوبی اور وسطی یورپ میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری

image

گرمی کی تیز لہر نے وسطی اور جنوبی یورپ کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت کو کچھ جگہوں پر 40 ڈگری سیلسیس (104 فارن ہائیٹ) تک پہنچا دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹٹ پریس کے مطابق اٹلی سے لے کر رومانیہ تک حکام نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ محتاط رہیں، چھٹی پر جانے کی صورت میں احتیاط سے گاڑی چلائیں، وافر مقدار میں پانی پئیں اور دن کے گرم ترین اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں۔

اٹلی کے حکام نے جمعرات کو ملک کے وسطی حصوں میں بلکہ دارالحکومت روم اور شمال مشرق میں ٹریسٹی میں ریڈ ویدر الرٹ کا اعلان کیا۔ حکام نے متنبہ کیا کہ گرمی نمی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے اور بیمار لوگوں کے ساتھ ساتھ صحت مند لوگوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

اسی طرح کی وارننگ ہمسایہ ملک کروشیا میں بھی جاری کی گئی۔ کروشیا کے مرکزی سیاحتی مقام جنوبی ایڈریاٹک سمندری قصبے ڈوبروونک میں فجر کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس (82.4 فارن ہائیٹ) ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سورج غروب ہونے پر گرمی کم نہیں ہوگی۔

رواں ہفتے یونان کی سرحد کے قریب البانیہ کے ساتھ ساتھ بوسنیا اور اٹلی میں جنگلات میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں درجہ حرارت سرکاری طور پر بتائے گئے درجہ حرارت سے بھی زیادہ ہے جہاں گرم کنکریٹ زمین کے اوپر گرمی کو خارج کرتا ہے۔

مونٹینیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریکا سے تعلق رکھنے والی انتونیلا سپیکانوویچ نے کہا کہ ’کل سانس لینا ناممکن تھاَ‘

پوڈگوریکا میں بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔ شہر ویران لگ رہا تھا کہ اس کے بہت سے باشندے گھر کے اندر ہی تھے یا بحیرہ ایڈریاٹک کے ساحل یا پہاڑوں کی طرف چلے گئے تھے۔

پوڈگوریکا سے تعلق رکھنے والے الیکٹریکل انجینیئر نے کہا کہ ’میں اپنے دن اپارٹمنٹ میں ایئر کنڈیشنگ کے نیچے گزارتا ہوں، باہر جہنم ہے۔‘

ہمسایہ ملک کوسوو کے ماہر موسمیات مینڈیم روگووا نے کہا کہ 1980 کی دہائی سے ملک میں درجہ حرارت میں اوسطاً 2.5 ڈگری کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی موجودہ لہر جولائی کے آخر تک برقرار رہ سکتی ہے۔

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں منگل اور بدھ کو سٹریٹ تھرمامیٹر نے 42 ڈگری سیلسیس دکھایا (فوٹو اے ایف پی)"علاقے میں ہم 40C سے زیادہ درجہ حرارت دیکھ سکتے ہیں، البانیہ، شمالی مقدونیہ، یونان میں اور سربیا کے کچھ حصوں میں بھی،" انہوں نے پیش گوئی کی۔

چیک رپبلک کے دارالحکومت پراگ میں بدھ کو درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ شہر کے چڑیا گھر نے جانوروں کے لیے انتہائی ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے دس ٹن برف فراہم کی۔

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں منگل اور بدھ کو سٹریٹ تھرمامیٹر نے 42 ڈگری سیلسیس دکھایا حالانکہ سرکاری پیمائش کچھ ڈگری کم تھی۔

ہمسایہ ملک سربیا نے اس موسم گرما میں اب تک کے ریکارڈ درجہ حرارت کی اطلاع دی ہے، ملک کے شمال میں جمعرات کی صبح درجہ حرارت 35 پر تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.