برطانیہ میں مبینہ طور پر انسانی اعضا پر مشتمل دو بیگ برآمد، پولیس کو مشتبہ شخص کی تلاش

image

برطانیہ کے جنوب مغربی شہر برسٹل میں پولیس کو دو سوٹ کیسز ملے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان میں مبینہ طور پر انسانی باقیات پائی گئی ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق برسٹل کے پل پر ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی تو اسے انسانی باقیات والے دو سوٹ کیسز ملے۔

’ایون‘ اور ’سمرسٹ‘ پولیس کی نفری فوری کال کے 10 منٹ کے اندر ’کلفٹں سیسپنشن پُل‘ پر پہنچی، تاہم وہ مشتبہ شخص جو وہاں ٹیکسی کے ذریعے پہنچا تھا پولیس کی آمد سے قبل ہی غائب ہو گیا۔

برسٹل کے قائم مقام کمانڈر وِکس ہیورڈ میلن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہت ہی پریشان کن واقعہ ہے اور میں اس بات سے بھی آگاہ ہوں کہ یہ ہمارے معاشرے میں تشویش کا سبب بنے گا۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہماری فوری ترجیح اس شخص کا پتا لگانا ہے جو سوٹ کیسز لے کر پل پر پہنچا تھا اور ہیمں متوفی کی شناخت کا پتا لگا کر جلد سے جلد ان کے قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنا ہے۔‘

دوسری جانب خبر کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کر رہا ہے، تاہم پولیس نے واقعے سے متعلق زیادہ معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.