ملک میں محرم الحرام  1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا

image

ملک میں محرم الحرام  1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی،یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

محرم الحرام 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلکس کوئٹہ میں میں ہوا،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی،

محرم الحرام 1446ھ کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو نے اجلاس کی صدارت کی۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی

صوبائی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ لاہور میں محرم الحرام 1446ھ کا چاند نظر نہیں آیا،پنجاب بھر میں کہی بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں،لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت7:51منٹ تھا۔

دوسری جانب پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے محرم الحرام سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، محرم الحرام میں 14ہزار پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

ٹریفک رواں رکھنے کے لیےایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، محرم الحرام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ 7 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے،این ڈی ایم اے

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے حساس مقاما ت کی سی سی ٹی وی نگرانی کی جائیگی، ترجمان پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا اس طرح وہاں یکم محرم اتوار کو ہو گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.