انڈونیشیا: سابق وزیر زراعت کو بدعنوانی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا

image

جکارتہ: انڈونیشیا کے سابق وزیر زراعت سحر الیاسین لیمپو کو بدعنوانی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدالت میں نیسڈیم پارٹی کے رہنما لیمپو پر 2020 سے 2023 تک عہدے پر رہتے ہوئے اختیارات کے غلط استعمال پر سزا سنائی گئی۔ ان پر 44 ارب سے زائد انڈونیشین روپیہ (تقریبا 27لاکھ ڈالر) رشوت لینے کا جرم ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات جیتنا دنیا کیلئے تباہی کا باعث ہو گا، جوبائیڈن

جکارتہ کی کرپشن کورٹ میں فیصلہ سناتے ہوئے ججز پینل کے چیئرمین ریانٹو ایڈم پونٹوہ نے کہا کہ 69 سالہ سابق وزیر کو 30 کروڑ انڈونیشین روپیہ (تقریبا 18 ہزار 500 ڈالر) کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

سابق وزیر کی جانب سے جرمانے کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید 4 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.