ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات جیتنا دنیا کیلئے تباہی کا باعث ہو گا، جوبائیڈن

image

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آمرانہ لوگوں سے وابستگی رکھتے ہیں۔ ان کا جیتنا دینا کے لیے تباہی ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔ کہتے ہیں میں صدارتی انتخابات کے لیے سب سے زیادہ اہل امیدوار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو کام شروع کیا وہ مکمل کر کے جاؤں گا اور انتخابات کے لیے سب سے زیادہ صحت مند ہوں۔ صبح 7 بجے اٹھتا ہوں اور آدھی رات تک مصروف رہتا ہوں۔ کملا ہیرس صدر بننے کی اہل ہیں اسی لیے انہیں اپنا نائب صدر بنایا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں اور یورپ اس کے بیانات سے پریشان ہے۔ ٹرمپ آمرانہ لوگوں سے وابستگی رکھتے ہیں اور ان کا جیتنا دنیا کے لیے تباہی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ٹرمپ کو شکست دی  تھی اور دوبارہ منتخب ہوا تو حالات بہتر ہونے والے ہیں۔ میں روسی صدر پیوٹن سمیت سب کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہوں۔ اتحادی ممالک کے سربراہ مجھے کہتے ہیں آپ کو ہر صورت میں جیتنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک

امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کی کامیابی اور یورپی اتحاد کی مضبوطی یقینی بنانے کے لیے میرا جیتنا ضروری ہے۔ غزہ امن معاہدے کے فریم ورک میں اب بھی خلا باقی ہے۔ سرائیل، حماس دونوں نےامن معاہدے کے فریم ورک سے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے اور ہمارے پاس غزہ جنگ ختم کرنے کا اب موقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.