اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں تیز و کہیں آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی علی الصبح اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

لاہور، شیخوپورہ، اٹک، ٹیکسلا، چونیاں، منچن آباد، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی، بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

بادلوں کے برستے ہی مختلف شہروں میں بجلی بھی غائب ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: محرم الحرام کے دوران شہری اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ رکھیں، پولیس چیف

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.