سحری تک جاگتے تھے کیونکہ نیند نہیں آتی تھی۔۔ سائرہ بانو نے مرحوم دلیپ کمار کی برسی پر نئے انکشاف کردیے

image

"پیارے یوسف جان، کوئی بات نہیں ہم اب بھی ساتھ ساتھ رہیں گے. اپنے خیالات میں ہمیشہ اور وقت کے آخر تک ساتھ رہیں گے"

یہ کہنا ہے ماضی کی حسین ترین اداکارہ سائرہ بانو کا جو اپنے محبوب شوہر اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی تیسری برسی کے موقع پر انھیں یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں.

سائرہ بانو نے انسٹاگرام پر اپنے مرحوم شوہر کے لیے ایک محبت بھرا خط لکھا. سائرہ لکھتی ہیں کہ اکثر میں اس محبت اور زندگی کے بارے میں سوچتی ہوں جو ہم نے بانٹ دی ہے کیونکہ یہ ہمیں اب بھی مکمل رکھتی ہے. میرے پیارے 'صاحب'، میں اللہ کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے آپ سے تعلق رکھنے کا موقع دیا. انشاء اللہ میں ہمیشہ اور ہمیشہ آپ کی ہی رہوں گی. صاحب بھارت کے سب سے بڑے اداکار تھے۔ ان کے پاس سب کچھ تھا. لیکن لوگ یہ نہیں جانتے کہ وہ شدید نیند کی کمی کا شکار تھے. ہماری شادی سے پہلے گولیاں کھانے کے بعد بھی وہ سحری تک جاگتے رہتےتھے لیکن ہماری شادی کے بعد انہوں نے مجھے کہا 'سائرہ، تم میری نیند کی گولی ہو، تم میرا تکیہ ہو۔

"وہ ایک محبت کرنے والے شخص تھے جو ہمیشہ مجھے 'آنٹی' کہتا تھا اور ہنستا تھا۔ دلیپ صاحب ہمیشہ کے لیے ہیں، اللہ انہیں اپنی محبتوں اور برکتوں میں رکھے. آمین"

واضح رہے کہ سائرہ بانو، دلیپ کمار سے 22 برس چھوٹی تھیں اس کے باوجود دونوں میں بے مثال محبت تھی.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.