انہوں نے مکمل میرے کردار کو کاپی کیا ۔۔ شاہ رخ خان نے کس فلم میں توقیر ناصر کی نقل کی تھی؟ سینیئر اداکار نے بتادیا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر لیجنڈری اداکار توقیر ناصر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی شان کنگ خان نے ایک فلم میں ان کی نقل کی ہے۔

توقیر ناصر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے بہت ساری باتیں کی اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

دوران انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ، شاہ رخ خان نے ہمیشہ میرے کام کی تعریف کی ہے اور کئی بار مختلف لوگوں کے ذریعے میرے نام اپنا سلام اور تعریفی پیغامات بھجوائے ہیں۔

توقیر ناصر نے ساتھ ہی اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ، شاہ رخ خان ان کی نقل کرتے ہیں۔ اور ماضی کی سپر ہٹ فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں انہوں نے میرے ڈرامہ سیریل ’پرواز‘ کے مکمل کردار کو ہوبہو فلم میں کاپی کیا تھا۔

سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ، اس بات کو میں سراہتا ہوں لیکن، انہیں اس چیز کا کریڈٹ مجھے دینا چاہئے تھا یہاں تک کے فلم کے ہدایت کار کرن کو بھی چاہئے تھا کہ وہ اس بات کا کریڈٹ دیتے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts