اسپین فرانس کو شکست دے کر یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
پہلے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد اسپین نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل جرمن شہرمیونخ میں کھیلا گیا، میچ کے آٹھویں منٹ میں فرانس نے گول کرکے اسپین کے خلاف برتری حاصل کر لی، یہ گول رنڈال کولو نے کیا۔
لیجنڈز چیمپیئن شپ: مسلسل 4 کامیابیوں کے بعد پاکستان کو جنوبی افریقہ سے شکست
میچ کے 21 ویں منٹ میں اسپین کے لامین یمل نے گول کرکے میچ برابر کر دیا، میچ کے 25 منٹ میں ڈینئل اولمو نے گول کرکے اسپین کو برتری دلا دی۔
یہ برتری کھیل ختم ہونے تک برقرار رہی، اس طرح اسپین فائنل میں پہنچ گیا، اسپین کی جانب سے16 سالہ لامین یمل نے یورو کپ کی تاریخ میں گول اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ان میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہ اسپین کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔