جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور پیغامات موصول

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور پیغامات موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ موبائل نمبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو فوری رپورٹ کیا جائے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ آفس کے نمبر پر مشکوک کال کرنے والے نے خود کو بطور ڈی جی ایف آئی اے متعارف کرایا ، تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کال نہیں کی۔ مشکوک کال کرنے والا ڈائریکٹ جسٹس طارق جہانگیری سے بات کرنا چاہ رہا تھا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق مشکوک کال 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق جہانگیری آفس کی گئی۔ مشکوک نمبر سے جسٹس طارق جہانگیری کے موبائل نمبر پر مسیجز بھی بھیجے گئے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ موبائل نمبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو فوری رپورٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبیونل کے جج بھی ہیں اور اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر جیتنے والے لیگی ارکان کے خلاف پی ٹی آئی کی عذرداری درخواستوں کی سماعت بھی کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.