محرم کے جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد گرفتار

image

کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، شہر قائد میں 8 محرم کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد محمد شعیب پکڑا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کے دہشت گرد شعیب کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد شعیب آٹھ محرم کے اورنگی ٹاؤن جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردجب کراچی آیاتوکالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک جوائن کیا، گرفتاردہشت گرد سےکافی تفصیلات ملی ہیں اور اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دہشتگرد شعیب کوزندہ یامردہ پکڑنے پرکے پی حکومت نے 20 لاکھ روپےانعام رکھا تھا، ملزم نےساتھیوں کےساتھ مل کر خیبرایجنسی سے 16 مزدروں کوقتل بھی کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم درہ آدم خیل کاکمانڈر ہے جو کراچی میں اپنا نیٹ ورک منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.