اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ۔۔ لنگر پر ڈیڑھ لاکھ کا خرچہ آتا ہے! فلمی دنیا کو چھوڑنے والی ریشم روزانہ لنگر کا خرچہ کیسے پورا کرتی ہیں؟

image

"مجھے فلموں کا کام چھوڑے ہوئے 20 سے 25 برس کا عرصہ گزر چکا ہے. کبھی ماڈلنگ یا شوز مل جاتے ہیں جن کے پیسوں سے لنگر کرتی ہوں. میں نے اللّٰہ سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک زندہ ہوں لنگر بانٹوں گی"

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ ریشم کا جنھوں نے امبرین فاطمہ کو انٹرویو دینے کے دوران لنگر پر لوگوں کی تنقید کا جواب دیا.

ریشم نے شکایتی لہجے میں کہا کہ لوگ میرے اس کام پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور اسے غلط قرار دیتے ہیں. لوگ کہتے ہیں کہ کھانا بانٹنے کے بجائے روزگار دوں. میں کون ہوتی ہوں کسی کو کھانا کھلانے والی یہ تو اللہ کی ذات ہے. میرے پاس ساری دنیا میں صرف ایک گھر ہے، اگر یہ بیچ کر لوگوں کو روزگا دیا تو خود کیا جُھگی میں رہوں گی؟

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ریشم نے مزید کہا کہ میں یہ کام صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے کرتی ہوں. لوگ تنقید کرتے ہیں کہ میں حرام کمائی سے لنگر بناتی ہوں لیکن اس چیز کا فیصلہ تو اللّٰہ کو کرنا ہے۔

ریشم نے انکشاف کیا کہ وہ پچھلے بیس برسوں سے اپنے ہاتھوں سے لنگر بنا کر بانٹ رہی ہیں اور یہ سلسلہ 6 برسوں سے 12 مہینے جاری رہتا ہے. شروع شروع میں وہ ایک دیگ اور روٹیوں کا انتظام کرتی تھیں جس میں 50 ہزار لاگت آتی تھی جبکہ اب لنگر میں ڈیڑھ لاکھ کا خرچا آتا ہے اور لنگر میں تین گنا اضافہ ہوا ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.